لبنان کے المنار چینل نے بتایا: بین الحرمین میں ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی کے ایک انجینئر نے اپنی کمر کے ساتھ بندے ہوئے بم کے ذریعے حضرت عباس کے روضہ کے قریب دھماکہ کیا جس کے نتیجہ میں ۱۰ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
بین الحرمین میں اس دھماکہ کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام کی تولیت نے اعلان کیا ہے کہ ایک خودکش شخص نے اس حادثہ کو وجود میں لایا ہے اور اس نے اپنے آپ کو نابود کرنے کے علاوہ ۵ لوگوں کو بھی زخمی کیا ہے۔
کربلا میں تعینات پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ ایک ماٹر گولہ کی وجہ سے رخ پایا ہے جو صدام کے دور سے زمین کے نیچے دبہ رہ گیا تھا اور اب کھودائی کی وجہ سے وہ اچانک پھٹ گیا پولیس کی رپورٹ کے مطابق صرف ۴ لوگ اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں۔